تھانہ صدر گجرات پولیس ان ایکشن:۔ اقدام قتل میں ملوث مجرم اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار

Published: 23-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔رانا مہتاب اسلم سے)گجرات۔تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری مقدمہ اقدام قتل میں ملوث مجرم اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلا ف آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجراتSI مبشر نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل متین ولد ظہور الہی سکنہ گڑھی احمد آبادسے  225گرام چرس،جبکہ اقدام قتل میں ملوث مجرم اشتہاری اشتیاق عرف ہیر ا ولد محمد اعظم سکنہ پنڈی تاتار کو گر فتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے