گجرات پولیس کے 2 سب انسپکٹرز، 1 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 1ہیڈ کانسٹیبل اور4کانسٹیبلان کو ترقی ملنے پر، ڈی پی اوگجرات احمد نواز شاہ اور ایس پی انویسٹ

Published: 23-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چودری جمشید اختر)گجرات پولیس کے 2 سب انسپکٹرز، 1 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 1ہیڈ کانسٹیبل اور4کانسٹیبلان کو ترقی ملنے پر، ڈی پی اوگجرات احمد نواز شاہ اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض نازنے بیجز لگائے۔جبکہ درجہ چہارم کے ملازمان کے سکیل اپ گر یڈ ہونے والے ملازمان کو بھی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کیپرموٹ ہونے والے افسران میں   2 سب  انسپکٹرز جن کو انسپکٹر رینک پر ترقی ملی جن میں رضوان صدیق (ایلیٹ فورس)اور زاہد محمود شامل ہیں، اسٹنٹ سب انسپکٹر  محمد عارف کو سب انسپکٹر،ہیڈ کنسٹیبل ناصر محمود کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر  اور  کنسٹیبلان یاسر، فہد، محمد رضوان اور عاصم کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی ملنے پر ڈی پی اوگجرات احمد نواز شاہ اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز نے بیجز لگائے۔اور درجہ چہارم کے سکیل اپ گریڈ ہونے والے ملازمان میں یوسف مسیح، عمر حیات، محمد اصغر، غالب حسین، پرویز اختر، فیصل شمشاد، ظفر مسیح شامل ہیں۔ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ترقی یاب ہونے والے افسران و ملازمان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔