Published: 23-09-2023
(رپورٹ:۔رانا مہتاب اسلم سے)گجرات۔پولیس تھانہ ککرالی کی منشیا ت فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بڑی کاروائی 8ملزمان گرفتا ر، 3عدد پسٹل30بور، 1عدد کلاشنکوف، 520گرام چرس، 57لیٹر شراب اور ایک مجرم اشتہاری گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SIمحمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم1۔ طاہر اقبال ولد زاہد اقبال سکنہ شامپور سے کلاشنکوف، 2۔ فضل الرحمان ولد فضل حسین سکنہ گھرانہ سے پسٹل30بور، 3۔ عبدالمنان ولد محمد اشرف قوم چوہان سکنہ کھرانہ سے پسٹل 30بور،4۔ شاہ زیب ولد جاوید اقبال سکنہ کوٹلہ سے 520گرام چرس اور پسٹل 30بور، 5۔ اظہر حسین ولد نذر حسین سکنہ کوٹلہ سے 20لیٹر شراب، 6نذیر حسین ولد رحمت خاں سکنہ کوٹلہ سے 25لیٹر شراب، 7۔ خالد محمود ولد صادق حسین سکنہ سمرالہ سے 12بوتل شراب برآمد کرلی۔ جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری حیدر زمان ولد محمد زمان سکنہ مچھوڑا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔