ایشین گیمز: بنگلہ دیش نے پاکستان کی تمغہ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیردیا

Published: 26-09-2023

Cinque Terre

ایشین گیمز میں خواتین کے کرکٹ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ایشین گیمز میں کرکٹ کے زمرے میں ہونے والے برونز میڈل میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں ہونے والے کرکٹ کے مقابلے میں برونز میڈل میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو شکست ہوگئی، بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر برونز میڈل جیت لیا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 65 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی نشرح سندھو نے 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی شورنا اختر نے 14 رنز بنائے جبکہ شمیمہ سلطانہ نے 13 رنز اسکور کیے۔ اس سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بناسکی تھی، پاکستان کی عالیہ ریاض 17 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ ندا ڈار نے 14، صدف شمس نے 13 اور نتالیہ پرویز نے 11 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش ویمن کی شورنا اختر نے 3 جبکہ سنجیدہ اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشین گیمز کی دو مرتبہ کی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ویمن ٹیم اس بار کوئی میڈل نہ جیت سکی۔