Published: 26-09-2023
ممبئی: ہندی سینما کے سپر اسٹار پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کی ریلیز میں تین دن باقی ہیں لیکن وی ایف ایکس ایشوز کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ فلم کی ریلیز رک جانے کے اعلان نے مداحوں کو حیران کردیا ہے کیوں کہ بہت سے مقامات پر فلم کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوگئی تھی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکیٹر پرشانت نیل نے فلم کو دیکھنے کے بعد اس کے کلائمکس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اس لئے فلم کے کچھ مناظر کی دوبارہ شوٹنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نے فلم پروڈیوسرز کو اعتماد میں لیا تاکہ وہ فلم کے بجٹ کو بڑھا کر اس کے التوا کا رسک بھی لے سکیں۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے 600 کے قریب وی ایف ایکس ابھی فائنل نہیں ہوئے اور اس کے لئے بھی مزید وقت درکار ہے۔میگا تھرلر ’سالار‘ کی ریلیز کا نیا اعلان وی ایف ایکس شوٹ مکمل ہونے اور کلائمکس میں تبدیلی کے بعد کیا جائے گا۔