Published: 26-09-2023
چندی گڑھ: بالی وڈ اور ہالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے نئے شادی شدہ جوڑے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کو شادی پر مبارکباد اور اہم مشورہ دے دیا۔ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ نے پرینیتی اور ان کے سیاستدان شوہر کی ایک تصویر لگائی اور انہیں شادی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے تصویر کو پرفیکٹ قرار دیتے ہوئے نئے جوڑے کیلئے ان کے خاص دن پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور راگھو کو چوپڑا فیملی میں خوش آمدید کیا۔اداکارہ نے دولہے کو مزاحیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے چوپڑا خاندان کے ساتھ جنونی بننے کیلئے تیار ہوجائیں۔پرینیتی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے اسے خوبصورت ترین دلہن قرار دیا اور ان کی پرمسرت زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔پریانکا چوپڑا نے نئے جوڑے کو اہم مشورہ دیا کہ وہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور اس خوبصورت پیار کی حفاظت کریں۔