کارتک آریان کی مقبوضہ کشمیر میں آئس باتھ کی ویڈیو سے مداح حیران

Published: 01-10-2023

Cinque Terre

سرینگر: بالی وڈ اسٹار کارتک آریان کی نئی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی شیڈول شوٹنگ مکمل ہونے پر اداکار کی آئس باتھ کی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا۔اداکار اپنی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کی کامیابی کے بعد نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے مقبوضہ کشمیر میں موجود تھے اور وہ اپنے مداحوں کو خود سے متعلق اپڈیٹ رکھتے ہیں۔کارتک آریان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بغیر شرٹ پہنے ایک ندی میں آئس باتھ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اداکار نے ساتھ ہی کیپشن دیا کہ وہ اب نئی فلم کے ایک ایک پاور پیک ایکشن شیڈول سے فارغ ہوئے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ کشمیر کی ندی میں آئس باتھ کا تجربہ کررہے ہیں۔ویڈیو پوسٹ ہوتے ہیں جہاں مداحوں نے اداکار کی برداشت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا وہیں کچھ افراد نے ان کے نئے ہیئر اسٹائل کی تعریف بھی کی ہے۔