Published: 01-10-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے تاج آباد اور بورڈ بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے اور گرانفروشی پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرانفروشی / دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔