گاڑی چوری کا ڈراپ سین مدعی مقدمہ ہی گاڑی چور نکلا، دو منشیات فروش گرفتار، برآمد گی: 1260گرام چرس،30لیٹر شراب برآمد

Published: 01-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ککرالی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری گاڑی چوری کا ڈراپ سین مدعی مقدمہ ہی گاڑی چور نکلا، دو منشیات فروش گرفتار، برآمد گی: 1260گرام چرس،30لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SIاسلم ہنجرا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کا مقدمہ ٹریس کرلیا۔ کوٹلہ ارب علی خاں سے گاڑی کا مالک ہی چو رنکلا۔ ملزم فیصل ندیم سکنہ جلالپور جٹاں جوکہ ایک انشورنس کمپنی کا ملازم ہے نے تھانہ ککرالی میں درخواست دی کہ میں فیصل بنک کوٹلہ کے قریب اپنی گاڑی کھڑی کرکے بازار چلا گیا اور 2گھنٹے بعد جب واپس آیا تو گاڑی غائب تھی جس پر پولیس تھانہ ککرالی پولیس نے CCTVکیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔ مشکوک حرکات پر مدعی مقدمہ کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ گاڑی چوری کی ڈرامہ رچا کر انشورنس کمپنی سے رقم وصول کرنا چاہتا تھا۔ تھانہ ککرالی پولیس نے انشو رنس کمپنی کی مدعیت میں ملزم فیصل ندیم سکنہ جلالپورجٹاں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ندیم ولد محمد بشیر سکنہ محلہ کسانہ سے 30لیٹر شراب اور ملزم    یوسف ولد عبدالحمید سکنہ محلہ کسانہ سے 1260گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔