Published: 01-10-2023
(رپورٹ رانا مہتاب اسلم)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری 3منشیات فروشوں سمیت اقدام قتل اور جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ثاقب کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں 14سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم راشد علی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔آرگنائز کرائم یونٹ ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم رفاقت علی کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے 1290 گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے1340 گرام چرس اور آئس برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SI شفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رفاقت حسین عرف فاقو کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔