یوتھ انٹرنشپ کے پہلے بیج کا پولیس لائنزگجرات میں آغاز کر دیا گیا

Published: 03-10-2023

Cinque Terre

(چوہدری نصیر افضل سے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز کی ہدائیت پر یوتھ انٹرنشپ کے پہلے بیج کا پولیس لائنزگجرات میں آغاز کر دیا گیا۔انٹرنشپ کا مقصدپولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، قانونی معاملات اور پولیسنگ کے دوران استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق تربیت دینا ہے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایات پر گجرات پولیس کی جانب سے انٹرنشپ کے پہلے بیج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مہمانان خصوصی اور طلباء طلبات کا استقبال ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ  اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز نے کیا، طلباء کو یاد گارشہداکا وزٹ کروایا گیا طلباء نے پولیس افسران کے ساتھ شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔انٹرنشپ کی تقریب میں ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات ڈاکٹر پروفیسر طاہر عزیز، پرنسپل کامرس کالج گجرات چوہدری محمد حمید کوروٹانہ نے طلبا ء و طالبات سے خطاب کیا۔انٹرنشپ کے پہلے بیج میں طلباء و طالبات، کے ارکان نے حصہ لیا جن کو آئندہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق تربیت دی جائے گی۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے انٹرنشپ کے پہلے بیج  کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ انٹرنشپ کا مقصد پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، قانونی معاملات اور پولیسنگ کے دوران استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق تربیت دینا ہے۔اس کے علاوہ طلباء و طالبات کے لئے پولیس لائنز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا۔ لنچ کے بعد طلباء و طالبات کو انچارج کرائم سین یونٹ سب انسپکٹر حسن عسکری اور انچارج ITونگ ندیم شاہ SIنے پولیس ورکنگ کے متعلق لیکچر دئیے۔اورکرائم سین کو محفوظ کرنے کے طریقہ اور آلات کے متعلق آگاہ کیا۔