بھارت 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

Published: 04-10-2023

Cinque Terre

بھارتی ریاست میگھالیہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دیگر ریاستوں ہریانہ، بنگال اور آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ گھر لرز اُٹھے اور عوام خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ،آسام، بنگال اور اترپردیش کے علاقوں میں بھی آفٹرشاکس آئے جن کی شدت 2.5 سے 3.5 کے درمیان تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک سے 7 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سے ان پانچوں ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔تاحال زلزلے کے جھٹکوں سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم متاثرہ علاقوں میں ایمبولینسوں کو سائرن بجاتے ہوئے تیزی سے کسی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔شہریوں میں خوف و ہراس ہے اور  اکثریت نے گھر بار چھوڑ کر میدانی اور کھلے علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔