ورلڈ کپ: پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

Published: 04-10-2023

Cinque Terre

 حیدرآباد دکن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اَپ میچ بھی ہار گئی۔راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی۔ فخر زمان 22 اور امام الحق 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 12 اور شاداب خان 9 رنز ہی بناسکے۔پاکستان کی 83 کے مجموعی اسکور پر چار وکٹیں گر گئی تھیں جس کے بعد افتخار احمد اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا۔