سونم کپور اور دیگر فنکاروں کے ماہرہ خان کو شادی پر مبارکباد کے پیغامات

Published: 04-10-2023

Cinque Terre

 لاہور: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی شوبز انڈسٹری کی سب سے بڑی خبر ہے اور اداکارہ کو پوری دنیا سے خوشی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی آفیشل تصویر اور ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں کے ساتھ شوبز شخصیات کا بھی تانتا بندھ گیا اور سب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کمنٹ میں ماہرہ کو خوبصورت لڑکی قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور دعائیں دی۔پاکستانی اداکار عمران عباس نے تصویر پر ماشااللہ لکھا اور جوڑے کیلئے دعاؤں، نیک تمناؤں اور سلامت رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔یمنیٰ زیدی نے بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کو شادی پر مبارکباد دی اور ان کی خوشی کو قیمتی قرار دیا ہے، دیگر فنکاروں کے خوبصورت کمنٹ آپ دیکھ سکتے ہیں۔