کترینہ کیف کی نئی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کیلئے نئی تاریخ مقرر

Published: 04-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کیلئے نئی تاریخ سامنے آگئی۔شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے رواں برس 15 دسمبر کی تاریخ شیڈول تھی لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں 8 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔کترینہ کیف کی نئی فلم کو باکس آفس پر رنبیر کپور کی ’انیمل‘ اور وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ کا مقابلہ ہوگا جو کہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائیں گی۔’میری کرسمس‘ کو دو زبانوں ہندی اور تامل میں شوٹ کیا گیا ہے اور جب مختلف زبانوں کے معاون اداکار بھی مختلف ہیں۔ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں۔