Published: 04-10-2023
(رپورٹ چودری جمشید اختر)سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چیئرمین مرکزی انجمن تاجران پختون ظہیر خان کائرہ نے اپنی رہائشگاہ پر رئیس ناروے شیخ طارق محمود کے اعزاز میں شاندار دعوت اہتمام کیا، دعوت میں چوہدری طاہر زمان کائرہ، امیدوار برائے ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 33 چوہدری ندیم اصغر کائرہ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ظہیر اصغر کائرہ، چوہدری نصر کائرہ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ لالہ موسی شیخ خالد محمود، صدر انجمن تاجران لالہ موسی مہر طارق سعید، سینیئر نائب صدر ملک ندیم عباس، گروپ لیڈر چوہدری منظور بھولا، جنرل سیکٹری مولوی سجاد حسین بٹ، شہزادہ حمید شمس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل و بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل رانا مہتاب اسلم،صحافی خالد مجید ڈار، عمران خان، شیخ شانی، یار محمد خان، جان شاہ خان نے شرکت کی، دعوت کی تقریب میں پہنچنے پر تمام مہمانوں کو چیئرمین ظہیر خان کائرہ، نعمت خان کائرہ نے ویلکم کیا، دعوت کی تقریب کے موقع پر، رئیس ناروے شیخ طارق محمود گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی پرخلوص محبت بھری دعوت کا اہتمام کرنے پر میں چیئرمین انجمن تاجران پختون ظہیر خان کائرہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے لاجواب اور بہترین پکوان کے ساتھ مہمان نوازی کی،