Published: 08-10-2023
ٹورنٹو: پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ’ان فلیمز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم میکرز نے خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور اسے ساؤتھ ایشین فلم میکنگ کمیونٹی کیلئے بڑی اچیومنٹ قرار دیا ہے۔فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔’ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔