Published: 08-10-2023
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو مخمصے میں ڈالنے کیلئے انسٹاگرام پر عجیب پوسٹ ڈالی ہے۔ اداکار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا چہرہ چھپا ہوا ہے اور دونوں نے سفید رنگ کے ٹریک سوٹ پہنے ہوئے ہیں۔سلمان خان نے اپنی مبہم پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیا جس میں لکھا تھا کہ وہ کل لوگوں کے ساتھ اپنے دل کی بات شیئر کریں گے۔مداحوں کو لڑکی کی شناخت نکالنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور انہوں نے کمنٹ سیکشن میں بتادیا کہ لڑکی سلمان خان کی بھانجی علیزا اگنی ہوتری ہے۔علیزا اگنی ہوتری بالی وڈ کے ایوارڈ یافتہ فلمساز سومیندرا پاڑھی کے ساتھ فلم ’فرے‘ میں اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہے اور ان کی فلم رواں برس 24 نومبر کو ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ اداکار نے اپنی بھانجی کی نئی فلم کیلئے بہت سپورٹ مہیا کی ہے اور اس کے ٹیزر پر بھی بھرپور پوسٹ لگائی تھی۔