آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

Published: 10-10-2023

Cinque Terre

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ ستمبر کیلیے مینز اور ویمنزپلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، جس میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ماہ ستمبر کیلیے جاری ہونے والی مینز نامزدگیوں میں بھارت کے شبمن گل، محمد سراج اور انگلیںڈ کے ڈیوڈ میلان کا نام شامل ہے۔اسی طرح ویمنز کھلاڑیوں کی نامزدگی میں سری لنکا کی چماری اتھاپتھو، جنوبی افریقا کی لورا وولوارٹ اور نادین ڈی کلرک شامل ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ہر ماہ کارکردگی کی بنیاد پر تین کھلاڑیوں کا پلیئر آف دی منتھ کیلیے انتخاب کیا جاتا ہے اور پھر شائقین کو پسندیدہ کھلاڑی کے انتخاب کیلیے ووٹ کا حق بھی دیا جاتا ہے۔سب سے زیادہ ووٹ ملنے والے کھلاڑی کو مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ پلیئر آف دی منتھ میں قومی ٹیم کے کپتان بھی شامل تھے۔