Published: 10-10-2023
ممبئی: یش راج اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ سے بالی وڈ سپر اسٹار کترینہ کیف کی ایکشن سے بھرپور پہلی جھلک سامنے آگئی۔ بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں کترینہ کیف کو دھماکہ خیز ایکشن سین میں دیکھا جاسکتا ہے۔کترینہ کیف یش راج فلمز کی اسپائے یونیورس کی پہلی خاتون جاسوس ہیں اور یہ ’زویا‘ کے کردار میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بہترین پرفارمنس دے چکی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ’ٹائیگر3‘ کے ایکشن مناظر کو شوٹ کرانے کیلئے انہیں جسمانی طور بہت محنت کرنی پڑی اور یہ ان کا سب سے زیادہ چیلنجنگ کردار تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایکشن فلموں کو بہت بڑی مداح ہیں اور اسی لئے ’زویا‘ کا کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا جو پورا ہوا۔