Published: 10-10-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ گرلز میونسپل ماڈل ہائی اسکول جلالپور جٹاں کا اچانک دورہ کیا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں مشرف بیگ ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول کے مختلف حصوں، کلاس رومز، لیب، سبزہ زار کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، طالبات سے انکی تعلیم اور ماحول بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوان نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اسکول میں صفائی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دینے کے لئے افسران کو ہدایات دیں۔ پبلک سکولز میں طلباء و طالبات کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے، گورنمنٹ گرلز میونسپل ماڈل ہائی اسکول جلالپور جٹاں میں شجرکاری کی جائی، لانز کی صفائی کروائی جائے اور بلڈنگ کی مرمت اور تزئین وآرائش کروائی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر کے اسکولوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی، اساتذہ اور عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات۔