Published: 11-10-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ ککرالی پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 3خواتین سمیت ایک مرد گرفتار،جبکہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزما ن گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جسم فروشی کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے 3خواتین اور ایک مرد کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ سونیا یونس 2۔ نفیسہ کوثر 3۔ روبینہ کوثر 4۔ پرویز اقبال شامل ہیں۔جبکہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ نعیم عباس 2۔ محمد لطیف 3۔ عادل احسان شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور 50لیٹر شراب برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔