اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں ایک صحافی جاں بحق، چار زخمی

Published: 14-10-2023

Cinque Terre

لبنان کے سرحی قصبے پر اسرائیلی بمباری کے  نتیجے میں برطانوی خبر  رساں ادارے کا صحافی جاں بحق اور  چار دیگر  صحافی زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے  مطابق جنوبی لبنان  کے سرحدی قصبے الما الشاب میں صحافی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کی کوریج  کررہے تھے کہ اسی دوران  اسرائیلی طیاروں نے قصبے پر بمباری کردی۔بمباری کی زد میں آکر  برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز  سے منسلک صحافی ایسام عبداللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ  اے ایف پی اور الجزیرہ سے وابستہ صحافی زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملے میں زخمی ہونے والے صحافیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔واضح رہے  کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بعد حزب اللہ نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں  اسرائیل پر حملے شروع کردیے تھے۔ایک ہفتے کے دوران فریقین کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے،  حزب اللہ کی جانب سے  آرٹلری کا  استعمال کیا  جارہا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کو طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے جو لبنان کے حز ب اللہ کے زیراثر علاقوں پر بمباری کررہے ہیں۔