Published: 14-10-2023
لاہور: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی اپنے دوست بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے بڑی خبر ہے اور اداکارہ شادی کے بعد اپنی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات میں منعقدہ صوفی نائٹ کی ایک نئی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔ماہرہ خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ وہ عابدہ پروین سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کا احترام رکھتی ہیں۔اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن لکھا ’الحمدللہ، صبر، شکر اور صبر‘ اور پھر یہ شعر لکھا ’وہ اپنی خوبی قسمت پہ کیوں نہ ناز کرے‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عابدہ پروین اپنا مشہور گانا ’جھوم جھوم‘ گارہی ہیں اور تقریب میں شریک مختلف شوبز شخصیات گانے پر جھوم رہی ہیں۔