لیجنڈری اداکار وحید مراد کی اہلیہ بیگم سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

Published: 14-10-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ بیگم سلمیٰ مراد انتقال کر گئیں۔ وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد کے مطابق ان کی والدہ سلمی مراد جمعے کی دوپہرکراچی میں انتقال کرگئیں اور ان کی نمازجنازہ  ڈیفنس کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے بھی سلمیٰ مراد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔صدرآرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق سلمیٰ مراد آرٹس کونسل کراچی کی پرانی ممبر تھیں اور ان کے ساتھ ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔احمد شاہ نے سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور آرٹس کونسل کراچی کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔