Published: 15-10-2023
لاہور: الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے نااہلی کی مدت کو بڑھایا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔