Published: 15-10-2023
غزہ: ایک اسپتال مقامی آئس کریم کے ٹرکوں کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کیلئے عارضی مردہ خانے کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں الاقصیٰ شہداء اسپتال کے فرانزک پیتھالوجسٹ یاسر خطاب نے CNN کو بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ دیر البلاح میں شہداء اسپتال مرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا معیاری انتظام کرنے سے قاصر ہے۔یاسر خطاب نے مزید کہا کہ کچھ لاشیں جمع ہونے سے پہلے کئی دن تک محفوظ رہتی ہیں۔ فرانزک پیتھالوجسٹ نے زور دیا کہ غزہ بحران کا شکار ہے، ہم مدد کی التجا کرتے ہیں۔خطاب نے مزید کہا کہ غزہ کو امدادی سامان کی ضرورت ہے بشمول مردہ خانے میں ریفریجریٹرز، اسپتال کے طبی آلات، میت کے لیے تابوت اور دیگر سامان وغیرہ۔