گجرات شہر میں ٹیڑھے پاتھ پاوں کے علاج کیلئے کلب فٹ سنٹرگجرات بہترین عوامی خدمت کررہا ہے‘ ڈی پی او صفدر حسین ورک

Published: 15-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ گجرات شہر میں ٹیڑھے پاتھ پاوں کے علاج کے لئے کلب فٹ سنٹرگجرات بہترین عوامی خدمت کررہا ہے۔ کلب فٹ سینٹر ایسے بچوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے ان خیالات کا سینٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کلب فٹ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم جس طرح کٹے ہونٹ اور تالو والے بچوں کا مفت علاج کررہے ہیں ایسے ہی ٹیڑھے ہاتھ پاوں والے بچوں کا علاج یہاں موجودہے۔انہوں نے اس ادارے کیلئے کہاضلعی حکومت کی طرف  سے ہرممکن تعاون حاصل ہے۔ کلب فٹ سنٹرپہنچنے پرڈاکٹر اعجاز بشیر،مرزا اشفاق بشیر، برطانوی سرجنزکرس بلور، سرینامارٹن نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا استقبال کیا اور ہسپتال کے سارے شعبہ جات کا دورہ کروایا۔