چھاپہ مار کارروائیوں میں بدنامے زمانہ ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار

Published: 15-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔چھاپہ مار کاروائیوں میں بدنامے زمانہ ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار۔انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم وحید امجد کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے۔دیگر ملزمان میں ایجنٹ محمد عمران جاوید, ذیشان امجد اور سجاد احمد شامل۔ملزم محمد عمران جاوید، سجاد احمد کو لاہور جبکہ ملزم وحید امجد اور ذیشان امجد کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد عمران تھری بی کے نام سے ٹریول اینڈ ٹورز چلا رہا تھا۔ملزم سجاد احمد  نے شہری کو متحدہ عرب امارات بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 80 ہزار روپے بٹورے۔جبکہ ملزم وحید امجد اور ذیشان امجد نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزمان بغیر لائسنس کے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی طور پر لے گئے پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان نے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈ تشکیل  دئیے ہیں۔