Published: 17-10-2023
ممبئی: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف اپنی ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں جس میں ایک انٹرویو کے دوران شردھا کپور کے سامنے ان کے پادنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔ اداکار نے ایک نئی ویڈیو میں واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کریتی سینان کے ساتھ چیٹ ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے انٹرویو میں کوئی نازیبا حرکت نہیں کی تھی۔ٹائیگر شیروف نے بتایا کہ یہ انٹرویو کے دوران ایک گیم کا حصہ تھا جس میں ایک ہارن پر بیٹھنا تھا جس سے اس طرح کی آواز نکلتی ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کبھی ایسی کوئی نازیبا حرکت شردھا کپور کے سامنے نہیں کرسکتے ہیں۔ٹائیگر شیروف اپنی نئی فلم ’گناپاتھ : اے ہیرو از بورن‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو رواں برس 20 اکتوبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔