’لیو‘ نے 125 کروڑ کے ایڈوانس ٹکٹ بک کراکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

Published: 18-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: ساؤتھ انڈین سینما کے سپر اسٹار تھالاپتی وجے کی نئی فلم ’لیو‘ باکس آفس پر دھماکہ خیز انٹری دینے کیلئے تیار ہے۔ فلم نے ریلیز سے قبل ہی پوری دنیا میں 125 کروڑ کے ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ 200 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ فلم کو 100 کروڑ سے زائد کا اوپننگ ڈے مل سکتا ہے۔تھرل اور ایکشن سے بھرپور ’لیو‘ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کریں گے۔سپراسٹار تھالاپتی وجے نہ صرف بھارتی ریاستوں تامل ناڈو، کیرالا اور کرناٹکا میں بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے۔