ورلڈ کپ: بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہراکر مسلسل پانچویں فتح سمیٹ لی

Published: 23-10-2023

Cinque Terre

ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کرلی۔دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کا 274 رنز کا ہدف بھارت نے 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ بھارت کے محمد شامی 5 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل میں ایک بار پھر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر واپس آگیا جبکہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے دوسرے نمبر پر چلا گیا۔بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ کیویز کی یہ پہلی ناکامی ہے۔بھارت کی اننگز:ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 12 ویں اوور میں 71 کے مجموعی اسکور پر گری  جب اوپنر روہت شرما 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 14 ویں اوور میں 76 کے مجموعی اسکور پر شبمن گل بھی 26 رنز بناکر چلتے بنے۔ دونوں کو لوکی فرگوسون نے پویلین کی راہ دکھائی۔بھارت کی اننگز میں 15.4 اوورز پر خراب موسم کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔ میچ رُکنے سے قبل بھارت دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا چکا تھا۔ ویرات کوہلی 7 اور شریاس ائیر 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔بھارت کی تیسری وکٹ 21.3 اوورز میں 128 کے مجموعی اسکور پر گری جب شریاس ائیر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ڈیون کانوے نے انکا کیچ پکڑا۔33 ویں اوور میں 182 کے مجموعی اسکور پر کے ایل راہول 33 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ اگلے ہی اوور میں 191 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادیو 2 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔اڑتالیس ویں اوور میں 269 کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی 95 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ رویندرا جڈیجا 39 اور محمد شامی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے لوکی فرگوسن نے 2، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی اننگز:نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 273 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، کیوی ٹیم کے 7 بیٹر ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ڈیرل مچل 130 اور رچن رویندرا 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کیخلاف کیوی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ڈیون کانوے صفر جبکہ ول ینگ 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں رچن رویندرا اور ڈیرل مچل  کے درمیان 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رویندرا 75، کپتان ٹام لیتھم 5 جبکہ گلین فلپس 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مارک چپمین 6، مچل سانٹنر 1، میٹ ہینری صفر، لوکی فرگوسن 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ ٹرینٹ بولٹ کھاتا کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، کلیپ یادیو نے 2 جبکہ محمد سراج  اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہاردک پانڈیا کی جگہ ایشان کشن جبکہ سوریا کمار کی جگہ محمد شامی کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔بھارت کی پلیئنگ الیون: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون:کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔