Published: 23-10-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایف آئی اے گوجرانوالہ اور گجرات سرکل کی بڑی کارروائیاں ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلر گرفتار۔ملزمان میں محمد اشرف، وقاص، محمد جمیل اور ہارون بشیر شامل ہیں۔ملزم محمد اشرف اور وقاص کو علی پور چٹھہ، ملزم محمد جمیل کو سیالکوٹ اور ملزم ہارون بشیر کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد اشرف اور وقاص بغیر لائسنس کے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے لیے بھجوانے میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پاسپورٹ اور دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے۔ملزم محمد جمیل نے شہری کو بیرون ملک جرمنی ملازمت کا جھانسہ دے کر 22 لاکھ روپے ہتھیائے۔جبکہ ملزم ہارون بشیر جعلی سفری دستاویزات بشمول مختلف ممالک کے پاسپورٹ بنانے میں ملوث پایا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔