Published: 24-10-2023
آئی سی سی ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 383 رنز کا ہدف دے دیا جسے حاصل کرنے کے لیے بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے اور تمام اوورز کھیلے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے ان کی جانب سے اوپننگ تنزید حسن اور لٹن داس نے کی۔جنوبی افریقی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، راسی وین ڈیر ڈوسن 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان ایڈن مارکرم 60، ریزا ہینڈرکس ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں کوئنٹن ڈی کوک اور ہینرک کلاسن نے 264 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی کوک ڈبل سینچری اسکور کرنے سے قاصر رہے۔انہوں نے 140 گیندوں پر 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن نے 90 رنز بنائے، جبکہ ڈیوڈ ملر 34 اور مارکو جینسن ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ مہدی حسن، شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے لونگی نگیڈی کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ جانسن کو پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میچ میں فتح سمیٹیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے توحید ہردوئے کو آرام کروایا گیا ہے۔ بنگلادیش کا اسکواڈ کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شنتو، لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم، محمود اللہ، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام جنوبی افریقا کا اسکوڈ کپتان ایڈن مارکرم، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور