ورلڈکپ؛ عماد وسیم پاکستانی بیٹرز کی ناقص پرفارمنس پر بھڑک اٹھے

Published: 24-10-2023

Cinque Terre

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پاکستانی بیٹرز کی ناقص پرفارمنس پر بھڑک اٹھے۔مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم 96 اوورز تک پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی برتری ثابت کی ہے، آج پاکستان نے بیٹنگ میں 70 رنز کم اسکور کیے۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ ٹریک پر 280 رنز کرنا یہ بیٹرز کی ناکامی ہے، چینائی کے اس اسٹیڈیم میں پار اسکور 320 اور 310 تھا لیکن ہم صرف 280 رنز بناسکے کیوں، شروع ہی سے ہماری کوشش نہیں تھی۔عماد وسیم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے رضوان اور عبداللہ شفیق کے ساتھ سری لنکا کی ناقص بالنگ نے پاکستان میچ جیتوایا، آپ مجھے بتائیں دیگر 4 میچز میں پاکستان نے کس میچ 350 یا 400 رنز کو ذہن میں رکھ کر بیٹنگ کی ہو۔گزشتہ روز افغانستان نے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستان کو اَپ سیٹ شکست دیکر پہلی بار ون ڈے میں گرین شرٹس کے خلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے تاریخ رقم کی۔پاکستان کا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ افغانستان ون ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کو ہرانے میں کامیاب ہوسکا ہے۔