Published: 24-10-2023
(رپورٹ چوہدری جمشید اختر) لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 4ملزمان گرفتار، 2کلو سے زائد چرس اور 10لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرام کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر احمد فراز،اے ایس آئی فقر اور اے ایس آئی مبشر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ابوبکر2۔عمر شہزاد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے چرس اور شراب برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہSI ذولفقار احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ وقاص علی 2۔خلیل احمد شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔