Published: 26-10-2023
تل ابیب: اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈین گیلرمین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خوف ناک اور خوں خوار ہیں۔اسرائیل کے سابق سفیر ڈین گیلرمین نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں نے فلسطینی عوام کی نہ صرف توہین کی بلکہ اسرائیلی جارحیت کو درست ثابت کرنے کے لیے ہر اخلاقی حد سے گزر گئے۔عرب میڈیا کے مطابق جب صحافی نے اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی سابق سفیر سے غزہ میں شہریوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے، بجلی، پانی اور ایندھن جیسی ضروری اشیا کی فراہمی کو معطل کرنے سے متعلق سوال پوچھا تو وہ ہزرہ سرائی پر اتر آئے۔الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سابق اسرائیلی سفیر نے کہا دنیا جن لوگوں کے لیے تشویش کا اظہار کر رہی ہے وہ فلسطینی عوام اصل میں خوفناک جانور ہیں جنھوں نے اسرائیلیوں پر صدی کے بدترین مظالم کیے ہیں۔اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ڈین گیلرمین نے یہ بھی کہا کہ جب نائن الیون کے جواب میں القاعدہ، طالبان اور القاعدہ کے خلاف امریکا نے آپریشن کیا تو تب بھی لوگوں نے ایسے ہی آنسو بہائے تھے کہ معصوم شہریوں پر ظلم ہو رہا ہے۔اسرئیل کے سابق سفیر نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بھی نائن الیون جیسا حملہ تھا اور اس کا جواب بھی ویسا ہی آئے گا جیسے طالبان اور داعش کو امریکا نے ماضی میں دیا تھا۔ڈین گیلرمین نے کہا کہ جب اسرائیل کی باری آتی ہے تو ہر کوئی اچانک ایک عظیم انسان دوست بن جاتا ہے لیکن جو دوہفتے قبل حماس نے اسرائیلیوں کے ساتھ کیا یہ بات سب بھول گئے۔