فوڈاتھارٹی کا گلزار مدینہ روڈ پر چھاپہ‘ مضر صحت ملاوٹی دودھ پکڑا گیا

Published: 26-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گلزار مدینہ روڈ پر جعلی‘ مضر صحت اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالے دوکاندارکیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی موثر کاروائی‘ملاوٹی دودھ ضائع کر کے دوکاندار کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا بتایا جاتا ہے کہ گلزار مدینہ روڈ پر مقامی دوکاندار ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر رہا تھا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر ایکشن لیا‘ دوران چیکنگ دودھ کے ٹیسٹ معیار پر پورا نہ اترے‘ دوکان میں موجود دودھ غیر معیاری اور ناقص پایاگیاجس پر فوڈ اتھارٹی حکام نے موقع پر 210لیٹر مضر صحت دودھ کو تلف کر دیافوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق شہری گھروں میں استعمال ہونیوالا دودھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے مفت ٹیسٹ کرا سکتے ہیں۔