Published: 29-10-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل اور کار چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔50لاکھ روپے مالیت کی 2کاریں، 25لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موٹر سائیکل، سپئیر پارٹس، 6عدد موبائل فون وغیرہ نقدی 4لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ رائفل 244 بور اور رائفل 8mmبرآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے لالہ موسیٰ کے علاقہ میں ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین اور دیگر ملازمین کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گینگ کو ٹریس کرکے خصوصی آپریشن کے ذریعے ملزمان کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1محمد حسنین 2 عاصم زاہد 3 زاہد اقبال سکنائے طوطی چک ضلع سیالکوٹ 4 محمد رضوان سکنہ گوجرانولہ 5 بابر اعظم سکنہ جنڈیالہ شیر خان شامل ہیں۔ جن سے مجموعی طور پر 79لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ جس میں 2کاریں، 25لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موٹر سائیکل، سپئیر پارٹس، 6عدد موبائل فون وغیرہ نقدی 4لاکھ روپے شامل ہے۔جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاجدید اسلحہ رائفل 244 بور اور رائفل 8mmبھی برآمدکر لیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش 13وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔