کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری

Published: 30-10-2023

Cinque Terre

کراچی: کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کے اضافہ سے 280.47 روپے سے بڑھ کر 280.95 روپے پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 1 روپے کے اضافے سے 281.50 روپے سے بڑھ کر 282.50 روپے پر ہوگئی۔ یورو کی قدر 1 روپے کے اضافہ سے 297 روپے سے بڑھ کر 298 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 344 روپے پر مستحکم ریکارڈ کی گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت 40 پیسے کے اضافہ سے 75.50 روپے سے بڑھ کر 75.90 روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب اماراتی درہم 30 پیسے کی تیزی سے 79.20 روپے سے بڑھ کر 79.50 روپے پر پہنچ گئی۔