عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ گرگئے

Published: 30-10-2023

Cinque Terre

  کراچی: عالمی  مارکیٹ میں سونے  کے نرخوں  میں کمی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں  گراوٹ دیکھی گئی۔ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2012 ڈالر فی اونس ہوگئی  جس کے  بعد  ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے  پر پہنچ گئی۔اسی طرح  10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 81 ہزار 842 روپے  کی سطح پر آگئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2550 روپے پر مستحکم رہی۔