Published: 31-10-2023
(رپورٹ رانا مہتاب اسلم) گجرات شہر سمیت لالہ موسیٰ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ عوام خوف و خراس کا شکار تفصیلات کے مطابق گجرات شہر سمیت لالہ موسیٰ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ عوام خوف و ہراس کا شکار جو کہ گجرات پولیس پر ایک سوالیہ نشان ہے آئے روز ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی وجہ سے عوام الناس نے آئی جی پنجاب آر پی او ڈویژن گوجرانوالہ،ڈی پی او گجرات اور ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ سے پر زور اپیل کی ہے کہ معاشرے کے ان جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے کے لیے پولیس کوئی حکمت عملی بنائے اور ایسے نسوروں کو کفر کردار تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار اور ذمہ داری نبھائے لالہ موسیٰ شہر کراچی کی شکل اختیار کر رہا ہے جو کہ انتظامیہ کے لیے ڈکیتوں چوروں نے کھلا چیلنج کر رکھا ہے دن دہاڑے لوگوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے مزید عوام الناس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے پرانے ملازمین تھانوں میں تعینات ہیں پھر بھی چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے یا تو وہ ملازمین آفسران اپنے محکمے کے ساتھ مخلص نہیں اگر مخلص نہیں تو ایسے لوگوں کو محکمے سے فارغ کر دینا چاہیے۔