تھانہ ککرالی:1350گرام چرس‘ 2عدد پسٹل 30بور‘2 مجرم اشتہاری گرفتار

Published: 01-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کھاریاں سرکل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری تھانہ ککرالی نے 1350گرام چرس، 2عدد پسٹل 30بور اور دو مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے تھانہ صدر کھاریاں نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے پسٹل30بور، موٹر سائیکل اور نقدی 6000/-روپے برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم صداقت علی ولد محمد علی سے 1350گرام چرس، ملزم قدیر ولد لطیف سے پسٹل 30بور، ملزم اسامہ خالد ولد خالد محمود سے پسٹل 30بور جبکہ مجرم اشتہاری 1۔ یار دل ولد طارق،2۔ عاصم ولد عارف کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم غضنفر علی ولد محمد شفیع سے پسٹل 30بور، موٹر سائیکل اور نقدی 6000روپے برآمد کرلی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔