Published: 03-11-2023
اسلام آباد: نگران حکومت نے مینجمنٹ پوزیشن (ایم پی) پر موجود بیوروکریٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ کر دیا. وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن کے مطابق ایم پی ون، ٹو اور ایم پی تھری اسکیل کےلیے تنخواہوں اور مراعات میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایم پی اسکیل کے لیے اضافے پر یکم اکتوبر سے عمل درآمد ہو گا۔نوٹی فکیش کے مطابق ایم پی ون سکیل کے لیے کم ازکم تنخواہ 5 لاکھ 54 ہزار 600 اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 99 ہزار 250 روپے تھی جو اب کم از کم تنخواہ 8 لاکھ 4180 روپے اور زیادہ سے زیادہ 11 لاکھ3 ہزار 920 روپے کر دی گئی۔