شعیب ملک ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کھیلنے کے لیے تیار

Published: 03-11-2023

Cinque Terre

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کیلیے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی دستیابی ظاہر کردی۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کیلیے تیار ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستان کیلیے 2024 کا ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش رکھتا ہوں، مجھے جسمانی طور پر فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں اور آج بھی اتنا ہی فٹ ہوں جیسا ماضی میں تھا، اگر پی سی بی نے رابطہ کیا تو میں ٹیم کیلیے دستیاب ہوں گا‘۔42 سالہ کھلاڑی کی جانب سے دستیابی کے اعلان کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا تہلکہ مچ گیا ہے کیونکہ شعیب ملک کا شمار کامیاب آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔انہوں نے کریئر124 میں میچز میں 31.21 کی اوسط اور 125.64 کے اسٹریٹ سے 2435 رنز بنائے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کا ایک قابل ذکر کارنامہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے T20 کرکٹ میں 515 میچوں میں 36.25 کی اوسط اور 127.68 کے اسٹرائیک ریٹ اور 79 نصف سنچریوں کی مدد سے 12,688 رنز بنائے اور دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔