Published: 03-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منڈی کے مختلف حصوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور نیلامی کے اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں، مارکیٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں اور مارکیٹس کو چیک کررہے ہیں، گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کریک ڈوان کیا جارہا ہے گزشتہ ماہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے805 گراں فروشوں پر33 لاکھ 51 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 8 افراد پر مقدمات درج کروائے گئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 14 ہزار 555 انسپکشنز کیں، انہوں نے کہا کہ نیلامی کا عمل صاف اور شفاف ہونا چاہیے، بوگس بولی دینے والے آڑھتی حضرات کے سخت خلاف کاروائی کی جائے گی، ریٹ لسٹوں کا اجراء بروقت کیا جائے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و اہلکار تمام تر معاملات کی نگرانی کریں،دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائخوردونوش کی فروخت کریں،انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان پر بھاری جرمانہ عائد اور مقدمات درج کروائے جائیں گے، مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کی کسی فرد کو اجازت نہیں دی جائے گی، تاجر حضرات اپنے اسٹاک ڈکلیئر کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس اور کاروباری مراکز کا دورہ کریں، کریانہ اسٹورز، سبزی و فروٹ کی دکانوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے، مقررہ ریٹ پر اشیاء کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے، غفلت اور کوتاہی برتنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹس پر پر چیکنگ کرنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹیریٹس کو ضرورری ہدایات جاری،اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کے افسران اپنی نگرانی میں بولی کا عمل مکمل کروائیں۔