پارٹی کیلئے لازوال قربانیاں دیں PP31سے ٹکٹ میرا حق ہے:جاوید بٹ

Published: 03-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)امیدوار حلقہ پی پی31جاوید بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ میں میری20سال کی خدمات ہیں میں جاوید ہاشمی کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل پارٹی کے لیے کاٹی جب مسلم لیگ ن کا نام گجرات میں لینا مشکل تھا میں نے کچہری چوک میں پاکستان مسلم لیگ ن کا سٹی دفتر کھولا حلقہ پی پی31ایم اے کا ٹکٹ میرا حق ہے میری پارٹی کی رکنیت بھی ختم کی گئی ملک محمد حنیف اعوان کی صدارت کے دو رمیں لیکن میں لیکن میں نے پھر بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا دامن نہیں چھوڑا ہمیشہ مسلم لیگ ن کا پرچم بلند رکھا آج جاوید بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا انہوں نے مزید کہا میں ایم پی اے کا الیکشن عوام کے حقوق حاصل کرنے کے لیے لڑ رہا ہوں گجرات میں عوام کے حقوق کی بات کرنا جہاد سے کم نہیں کچھ خاندان سیاست کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں لیکن عوام اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنا چاہتے ہیں جاوید بٹ نے کہا میں درمیانے طبقے سے ہوں مجھے پتہ ہے عوام کی مشکلات کیا ہیں عوام کے دکھ درد کیا ہیں عوام کی زندگی کتنی مشکل گزر رہی ہے جو نمائندے لاہور اسلام آباد میں رہتے ہیں ان کو ملنے کے لیے قرضہ لینا پڑتا ہے تا کہ ان تک پہنچا جا سکے گجرات کے نمائندے گجرات میں ہونے چاہیے تا کہ عوام کو حقوق دلانے میں پیش پیش ہوں۔