اوورسیز پاکستانی کڈنی سنٹر کوعطیات دیکر ہمارے دست وبازو بنیں:میاں اعجاز

Published: 03-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز نے ماہانہ کڈنی سنٹر کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر کڈنی سنٹر علاج معالجہ کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے گجرات کے مخیر حضرات آگے بڑھیں اور کڈنی سنٹر کے بورڈ ممبر بنیں یا پھر ماہانہ بنیادوں پر عطیات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ70لاکھ خرچ ہے او رانکم ایک کروڑ20لاکھ روپے ہے جس کی وجہ سے50لاکھ روپے کا شارٹ فال ہے اس کو کم کرنے کے لیے مخیر حضرات اور درد دل رکھنے والے افراد کو آگے آنا ہو گا اور خصوصی طو رپر ہمارے اوورسیز بھائی جو اپنی زکوۃ اپنے والدین ودیگر کے لیے ڈونیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں مستحق افراد کا علاج ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جرمنی ناروے بلجیم کے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس کار خیر کے مشن میں آگے بڑھ کر ہمارے دست و بازو بنیں او رنئی ممبر شپ کے ساتھ عطیات فراہم کریں اجلاس میں عمر سہیل بھٹہ نے ڈیڑھ لاکھ‘قمر عباس نے پچاس ہزار روپے‘ طیب بٹ نے پچاس ہزار‘میاں ہارون مسعود نے دو لاکھ روپے دئیے۔میاں محمد اعجاز نے کہا کہ جرمنی کے دوستوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور وہاں فنڈریزنگ کے لیے تشریف لائیں تو اچھی فنڈ ریزنگ ہو گی اب یہ ڈپٹی کمشنر پر ہے کہ وہ اس پر کب ٹائم نکالتے ہیں۔