مریضوں کو ہر ممکنہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے:خضر حیات بھٹی

Published: 03-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا، ہسپتال میں مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری، صفائی سمیت دیگر پیرامیٹرز کو چیک کیا، ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، تمام ہسپتالوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اددویات اور ٹیسٹو کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل سرکاری ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں اور طبی سہولیات کی بہتری کے اقدامات یقینی بنارہے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔