سموگ کا پھیلاؤ: 63 گاڑیوں کا چالان20 بند‘قانون شکنی پر گھیراتنگ

Published: 04-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی انڈسٹریز، بھٹہ خشت، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے گزشتہ ماہ 63 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 20 گاڑیوں کو بند کیا گیا، VICS سے جاری کردہ فٹس سرٹیفکیٹ کے بنا گاڑی کو روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسسٹنٹ کمشنرز سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسموگ کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر ایچ ار تابش محمود بٹ، جنرل اسسٹنٹ ریونیو غلام مصطفیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود، ڈی او ماحولیات مراتب علی اس موقع پر موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کوڑا کوآگ لگانے، ٹائر جلانے والے افراد اور  زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کالا دھواں چھوڑنے والی انڈسٹری، اسٹون کرشرزاور زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹوں کو سیل کردیا جائے گا، اسی طرح دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کو کے چلان اور تھانوں میں بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسان بھائی فصلوں کی باقیات کو آگ مت لگائیں، بلکہ جدید طریقوں سے فضلوں کی باقیات کعلو تلف کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے سموگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا جس سے آنکھوں اور جلدی امراض کے ساتھ ساتھ شہریوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ہم سب کو مل کر بحثیت ایک ذمہ دار شہری اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔